پشاور: اسفندیارولی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے الف ب سے واقف ہی نہیں، اٹھارویں ترمیم کے خلاف کسی بھی سازش کے خلاف اے این پی میدان میں ہوگی.
18ویں ترمیم پر تنقید سے اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،این ایف سی ایوارڈ بارے عمران خان کا بیان انکی سوچ کی عکاسی کرتی ہے،این ایف سی ایوارڈ نے صوبوں کو ان کا حق دلوایا، موجودہ حکومت وزراء و مشیروں کے علاوہ کسی کو حق نہیں دے رہی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان اور اسکے حواری ایک بار پھر مضبوط وفاق کا تجربہ کرنا چاہتی ہے،مضبوط وفاق کا تجربہ ایک بار ہوچکا ہے جس سے پاکستان د ولخت ہوگیا تھا،مضبوط صوبے ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اور یہ بات کپتان کے ذہن میں نہیں آسکتی،اٹھارویں ترمیم کو پارلیمنٹ میں 1973ء کے آئین سے بھی زیادہ حمایت حاصل تھی،حکومت اپنے خرچے کم کرے تاکہ عوام پر بھی بوجھ کم ہو،خرچے بند کرنے کی بجائے 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں.