غزہ میں فائربندی کا مطلب

غزہ میں فائربندی کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ،اسرائیلی وزیراعظم

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں فائر بندی کے حق میں ہوں لیکن اس کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ فائر بندی پر آمادہ ہو سکتے ہیں لیکن جنگ کے خاتمے پر نہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حالات میں بہتری کی سمت بڑی تبدیلی آئی ہے، اب میں یہ صرف نظریے کے طور پر نہیں کہہ رہا بلکہ اس کی بنیاد کئی وجوہات کا مجموعہ بھی ہے جس میں یحیی السنوار کا خاتمہ شامل ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں غزہ میں فائر بندی کے حق میں ہوں لیکن اس کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں، میں اس کے لیے ابھی تیار نہیں ہوں کیوں کہ ہمیں حماس کا خاتمہ کرنا ضروری ہے”۔
ادھر اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں شہریوں کی زندگی پر کنٹرول کا ارادہ نہیں رکھتا ، اسرائیل کو ایک با اعتماد فلسطینی شراکت دار کی ضرورت ہے جو غزہ میں اشتعال انگیزی اور قتل و غارت کی پالیسیوں سے دور ہو۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت میں ہنگامی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیک ریان نے لبنان کی طرز پر غزہ میں بھی فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی: طلباء یونین کی بحالی سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور