ویب ڈیسک:بنوں میں فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5طلبا ء جاں بحق جبکہ 9شدید زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا جہاں طلباء سے بھری کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں 5طلباء موقع پر جاں بحق جبکہ 9زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ جاں بحق طلبا کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments