ویب ڈیسک: ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی غائبانہ نماز جنازہ پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے ادا کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی غائبانہ نماز جنازہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے بعد جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی صحت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ڈی چوک دھرنے میں 12افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سے لوگ تاحال لاپتہ ہیں اور ہمیں کچھ پتہ نہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان وقاص اکرم شیخ اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ 12افراد دھرنے میں جاں بحق ہوئے ہیںتعداد زیادہ ہے مگر ہم کنفرم میڈیا کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments