پی آئی اے پر عائد پابندی ختم

پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم

ویب ڈیسک: یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کی پورٹ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ۔
وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن اوریورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نے پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے جوکہ تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کامیابی بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے معیارات کے مطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانے سے ممکن ہوئی۔
وزیر دفاع و ہوابازی نے مزید کہا کہ پی آئی اے پرپابندی کے خاتمہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بہت محنت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، پابندی ہٹنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فائدہ ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے اور ایوی ایشن انڈسٹری تباہی ہے دہانے پر آگئی تھی، پی آئی اے کا آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے برطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی پابندی ہٹ جائے گی۔
واضح رہے کہ یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر 30جون 2020 کو پی آئی اے کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل:جے یو آئی کی حکومت کو اسلام آباد مارچ کی دھمکی