ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان وارئیر8مشق کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور چین مشترکہ واریر آٹھویں عسکری مشوں کے شرکا سے ملاقات کی۔
آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے بات چیت بھی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے مشترکہ مشق کے دوران شرکا کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ مشق کا آغاز 19 نومبر کو ہوا، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ہر سال منعقد کی جانے والی دو طرفہ مشقوں کے سلسلے میں یہ آٹھویں مشق ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
Load/Hide Comments