مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
مشال یوسفزئی کو خیبر پختونخوا حکومت نے رواں برس ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا تاہم ستمبر کے آخر میں انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرتے ہوئے معاون خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا۔
اس وقت بتایا گیا تھا کہ مشال یوسفزئی کو بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
رواں برس اپریل میں مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکو و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسفزئی اور سیکرٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
عہدے سے ہٹائے جانے پر ردعمل میں مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر مجھے ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔
واضح رہے کہ مشعال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  افسران اپنی قانونی حد سے آگے نہ بڑھیں، ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوا، اسد قیصر