ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد 13سے بڑھا کر23کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ 2دسمبر کو ہائیکورٹ کیلئے مزید 10ججز کی اسامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستیں اور سینیٹ انتخابات نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ بھی کیا ۔
کابینہ ایجنڈے کے مطابق صوبائی کابینہ انفارمیشن کمیشن کیلئے 2کمشنر کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی، جیلوں میںسکیورٹی الات ، مواصلاتی نظام، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے فنڈز کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔
محکمہ انتظامیہ کے مطابق کابینہ اجلاس میں کے پی ٹیوٹا کے بجٹ میں اضافے اور متعدد بورڈز کیلئے اراکین کی منظوری دی جائیگی۔
Load/Hide Comments