صوبائی کابینہ اجلاس کے لیے 22نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، ہائیکورٹ میں 10 ججز کی آسامیوں کی تخلیق ایجنڈے میں شامل ہے۔

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 2 دسمبر کو طلب، 22 نکاتی ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس 2دسمبر کو طلب کر لیا گیا جس کے لئے22 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے صوبائی کابینہ اجلاس کے لیے 22نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، ہائیکورٹ میں 10 ججز کی آسامیوں کی تخلیق ایجنڈے میں شامل ہے۔
صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، جیلوں میں سکیورٹی آلات خریدنے کے لئے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی محکموں کے مختلف ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے امور بھی صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات :پولیس چوکی میں شہری کو قتل کرنے میں ملوث 3پولیس اہلکارگرفتار