ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی میں بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کرکے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔
اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟
ارکان اسمبلی مرکزی قیادت سے ناراض، مرکزی قیادت ڈی چوک میں کہاں اور کیوں غائب تھی؟۔
Load/Hide Comments