مزید 42فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 42فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ بدتور جاری ، تازہ حملوں میں مزید 42فلسطینی شہید جبکہ133زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 24فلسطینی جان سے گئے جبکہ کمال عدوان ہسپتال کے آئی سی یو ڈائریکٹر بھی شہید ہو گئے۔
دوسری جانب حماس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بس کو نشانہ بنایا،جس میں 9اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے،ان میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے دوسری عالمی جنگ کے بعد غزہ کو سب سے زیادہ بمباری سے متاثرہ علاقہ قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، 20 لاکھ سے زائد افراد خوراک اور صاف پانی کی کمی کا شکار ہیں۔
اس کے علاوہ برطانیہ کے 60 ارکان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

مزید پڑھیں:  رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، ساتھی فٹبالر ولید عبد اللہ کا انکشاف