ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ماہ 242 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 34 دہشت گرد گرفتارکرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کاروائیاں لاہور ، بہاول نگر، بہاولپور، گجرانوالہ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، نارووال ، سرگودھا ، چکوال ، جہلم ، اٹک ، گجرات ، بھکر اور رحیم یار خان میں کی گئیں۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے 11انتہائی خطرناک دہشتگرد باروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں سمیت گرفتارکیے گئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز موا، 28 ڈیٹونیٹر ، 89 فٹ حفاظتی فیوز وائر، گولیاں اسلحہ، ایک ہینڈ گرنیڈ، چار آئی ای ڈی بم ، پرائما کارڈ، موبائل فون ، ممنوعہ پمفلٹ ، نقدی برآمد کرلی ۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر ، فدا حسین ، فہد سلیم ، سیف اللہ ، نفیس ، اصرار ، حاجی شاہ اور عبداللہ وغیرہ کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے ۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ رواں ماہ میں 7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران637 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔
Load/Hide Comments