سیاحتی مقام ناران بند

شدید برفباری کے باعث وادی کاغان کا سیاحتی مقام ناران بند

ویب ڈیسک: شدید برف باری کے باعث وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ سیاح ناران کا سفر نہ کریں، موسمی حالات کے پیش نظر ناران کا سیاحتی سیزن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیاح شوگراں اور بالاکوٹ کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔
برف باری اور راستے بند ہونے کے باعث ناران اور بالائی مقامات کو بند کیا ہے، گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، گھنول، کیوائی اور ترنہ کے علاقے سیاحوں کیلئے کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پانی کی کمی دنیا کا بڑا مسئلہ،اہم اقدامات ناگزیر ہیں: وزیراعظم