چیمپئنز ٹرافی پرپاکستان کا سخت موقف

چیمپئنز ٹرافی پرپاکستان کا سخت موقف ،بھارت نے مزید وقت مانگ لیا

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کی جانب سے سخت موقف اپنانے کے بعد بھارت نے مزید وقت مانگ لیا جبکہ ایونٹ کی میزبانی کے تعین سے متعلق ہونے والی آج آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ ملتوی ہو گئی۔
گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے مقام کے تعین سے متعلق ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ نہ ہو سکا تھا جس کے بعد اجلاس کا آج تک کیلئے ملتوی کیا گیا۔
آ ئی سی سی ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مقف پر قائم ہے جبکہ بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت موقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ آئندہ 48 گھنٹے میں ہونے کا امکان ہے جبکہ آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کی عہدے کی مدت میں بھی ایک ماہ کی توسیع کاامکان ہے۔
آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30نومبر تک تھی اور یکم دسمبر سے بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنا تھا۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے یا نہ ہونے سے متعلق آج آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہونا تھا۔
پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے پہلے ٹرافی کا قابل قبول فارمولا مانگا تھا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا تھا۔
محسن نقوی نے کہا تھا کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے سارے انتظامات تقریبا مکمل کرچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: شرقی کی حدود میں ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا