جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان میں تین روز کے لئے کرفیو نافذ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا،انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ اور انضر چینہ میں کل سے تین روزہ کرفیو نافذ کردیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
تحصیل شکئی میں کل سے سیکیورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث تین روز تک صبح پانچ بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے تحصیل شکئی کے عوام سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات حیران کن ہیں ،جے یو آئی