ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں 15ویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو کا انعقاد کیا گیا ۔
کار شو خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور لینڈ روور پشاور کے زیر اہتمام پشاور سروسز کلب میں منعقد کیا گیا جس میں شہریوں نے دلچسپی لی۔
کار شو میں 1935سے 1980تک کی پرانی گاڑیاں موجود تھیں جن میں رول رائس، مرسڈیز، فراری، کیڈیلیک، پورشی، ایم جی، شیورلیٹ، مستانگ اور دیگر کلاسک گاڑیاں شامل تھیں ۔
کار شو میں روایتی رباب موسیقی اور خٹک ڈانس پرفارمنس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔
کلاسک گاڑیاں کل پشاور سے براستہ اسلام آباد، فیصل آباد، رحیم یار خان، مورو، تھر ریگستان اور کراچی جائیں گی۔
پشاور سے شروع ہونے والی ریلی 8دسمبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگی۔