ویب ڈیسک: لوئر کوہستان میں موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق حادثہ قراقرم روڈ پر پیش آیا جہاں داسو سے بشام جانے والی موٹر کار مٹہ بانڈہ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جسے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے نکال لیا۔
ریسکیو 1122نے اطلاع ملتے پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی نعش کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دوسو منتقل کردیا ۔
جاں بحق شخص کی شناخت عبدالقیوم وارث ولد دودو ملک عمر 56 سال سکنہ تھوٹی کندیا اپر کوہستان کے نام سے ہوئی ۔
Load/Hide Comments