ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بہت بڑی غلطی ہوگی۔
لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں نفرت پھیلانے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا بھی بہت بڑی غلطی ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے پی ٹی آئی کو کرش کرنا ملکی سیاست کے لیے ٹھیک نہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لیبیک اور عوامی تحریک پرپابندی لگا کر کیا حاصل کرلیا جو اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچ رہے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کو رد کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محمود اچکزئی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کی مخالفت کی۔
رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ مجھے عمران خان سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments