ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایسے اختلافات نہیں جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ جائے۔
پشاور میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی کو ہٹانے سے متعلق علم نہیں اس سے متعلق صوبائی حکومت کا ترجمان ہی بتا سکتا ہے۔
سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مشال یوسفزئی نے موقف اپنایا ہے کہ میں نے میڈیا کو انٹریو دیا اس لیے ہٹایا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ پارٹی کو سیاسی لیڈر شپ چلائے گی یا بشری، بی بی؟ناکام احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران بڑے بڑے عہدوں والے کہاں تھے؟ ۔
انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت پنجاب کی لیڈر شپ کہاں غائب رہی ؟ علی امین اور عمر ایوب کے سوا احتجاج میں کوئی سیاسی لیڈر شپ موجود نہیں تھی۔
Load/Hide Comments