ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے فرار کی شرمندگی سے بچنے کے لئے لاشوں کی سیاست کر رہی ہے لیکن ہلاکتوں کا کوئی ثبوت نہیں سامنے لائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اب لاشوں کی سیاست کی جا رہی ہے، جس شخص کو کہا جا رہا ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران اموات سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے، پی ٹی آئی قتل عام کے نام پر 2019 کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال رہی ہے، ڈی چوک کا کہہ کر غزہ کی ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ کبھی لاشیں 100 ہوتی ہیں، کبھی 16 ہو جاتی ہیں اور کبھی 5 ہو جاتی ہیں، اس مرتبہ موثر پراسیکیوشن سے ملزمان کو لازمی سزائیں دلوائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ آپ کے لوگ اے کے 47سے فائرنگ کر رہے تھے، تمام ٹی وی چینلز نے ان کو بھاگتے ہوئے دکھایا،جو رینجزر والے شہید ہوئے آپ نے ان کی ویڈیوز تو نہیں پوسٹ کیں، تین روز ہوگئے پی ٹی آئی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی ویڈیو اب تک سامنے نہیں لائی۔
Load/Hide Comments