وزیراعلیٰ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ ،ڈی چوک زخمیوں کی عیادت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں زیر علاج ڈی چوک کے زخمی کارکنوں کی عیادت کی ۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال آمد کے موقع پر صوبائی وزیر پختون یار اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ ہسپتال کے متعلقہ حکام بھی موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے زیر علاج زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ ڈی چوک میں جاں بحق ہونے والے کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، حکومتی ظلم و تشدد کا شکار ہونے والے کارکنان کے حوصلوں اور جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ زخمی اور جاں بحق ہونے والے کارکنوں کا جذبہ دوسرے کارکنان کے لئے مشعل راہ ہے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ جاں بحق کارکنان کے لواحقین اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان،قیدیوں کیلئےعام معافی