ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ قبول کرلیا اور اس سلسلے میں آئی سی سی کے سامنے شرائط بھی رکھ دی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے سامنے شرط رکھی کہ بھارت میں منعقد ہونے والے 2031 تک تمام ایونٹس میں شرکت کیلئے پاکستان بھارت نہیں جائے گا، بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹس کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل اختیار کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ساتھ دبئی میں میچ کھیلنے کی شرط رکھ دی ۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کرانے کے عوض پی سی بی نے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی میں سے بڑا حصہ بھی مانگا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2031 تک، 2026 میں سری لنکا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ، 2029 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2031 میں ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کی بنگلہ دیش کے ساتھ میزبانی کرنی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کے شریک میزبان ممالک کی وجہ سے پاکستان کے میچز بھارت سے باہر ہو سکتے ہیں ، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور اگلے سال ویمن ورلڈ کپ پر آئی سی سی اور دونوں بورڈز کے درمیان گفتگو جاری ہے۔
Load/Hide Comments