اسرائیلی حملوں کے باعث مزید 100فلسطینی

اسرائیلی حملوں کے باعث مزید 100فلسطینی شہید، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: غزہ اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں صیہونیوں نے بربریت کی مثال قائم کر دی، اسرائیلی حملوں کے باعث مزید 100فلسطینی شہید، جبکہ ان کارروائیوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لبنان سے امن معاہدوں کے پراسیسی کے بعد غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی دیکھی جانے لگی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے باعث مزید 100فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے، ان شہداء میں 75 فلسطینی بیت لاھیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔
اس کے علاوہ خان یونس پر بھی صیہونی افواج نے دھاوا بولا، اس دوران اسرائیلی افواج کی بمباری میں 17 افراد شہید ہوئے، اسرائیلی طیاروں نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں 2 مقامات کو نشانہ بنایا، جہاں ایک طرف شہادتیں ہوئیں وہیں متعدد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی ظالم فوج کی بربریت کے دوران غزہ میں خوراک تقسیم کرنے کے دوران 3 امدادی کارکن بھی شہید ہو گئے، ان حملوں کے بعد امدادی ادارے نے غزہ میں خوراک کی تقسیم کا کام روک دیا۔ یاد رہے کہ دوسری جانب شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے دوران وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں 2700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو سنگین غذائی بحران کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ان کی امداد کو آنےو الے کارکنان بھی اسرائیلی افواج کی گولہ باری کا نشانہ بن گئے۔

مزید پڑھیں:  69خواتین اور 21 بچے اسرائیلی قید سے رہا، قیدیوں کا شاندار استقبال