ویب ڈیسک: جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا، اس سے قبل جے شاہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سیکرٹری کے عہدے پر براجمان تھے۔ جے شاہ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے ہیں۔
ان کی چیئرمین شپ ایک ایسے موقع پر ہوئی جب آئی سی سی چمپئنز ٹرافی ایونٹ پاکستان میں ہونے جا رہا ہے اور بھارت نے اس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب ایونٹ کے انعقاد کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی افواہین بھی گردش کرنے لگی ہیں.
آئی سی سی کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا ہے، ان کا ٹینور شروع ہو چکا۔ اس سلسلے میں آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین بننا باعث فخر ہے، میں آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت کا شکر گزار ہوں۔
جے شاہ نے مزید کہا کہ یہ کھیل کے لیے پُرجوش لمحہ ہے، ہم اولمپکس 2028ء کی تیاری کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم شائقین کے لیے کھیل کو مزید دلچسپ بنائیں، خواتین کے کھیل کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، جس پر ہم کام کریں گے۔ کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments