ویب ڈیسک: پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ڈیڈ لاک کا شکار ہے ، ان حالات میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ڈیڈلاک جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ڈیڈلاک جلد ختم کرنے کے لیے نیا فارمولہ سامنے آ گیا ہے۔ اس جوا لے سے بتایا گیا ہے کہ یہ نیا فارمولا اگلے 3سال تک لاگو رہے گا، اس فارمولے میں بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا، جبکہ ایونٹ کا شیڈول اور وینیوز کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔
نئے فارمولے کے تحت بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا، پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔ فارمولے کا نام ہائبر ڈماڈل نہیں ہوگا۔ ممکنہ طور پر فارمولا طے پانے پر بورڈ ممبرز کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی میٹنگ آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات چل رہے ہیں کوشش کریں گے کہ جو پاکستان کے لئے بہترین ہو وہ حاصل کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے اب جو بھی ہو گا برابری کی بنیاد پر ہوگا، اب جو بھی فارمولا بنے گا وہ مستقبل کے لیے مثال بنے گا، تاہم پاکستان کی تجاویز کے بعد چیمپئنزٹرافی کا معاملہ جلد حل ہونے کی امید ہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پیسے نہیں اپنی عزت اور وقار عزیز ہے، معاملہ حل کرنے کے لیے برابری کی بنیاد پر نیا فارمولہ طے کرنا ہو گا، نیا فارمولا صرف چمپیئنز ٹرافی کی حد تک لاگو نہیں ہو گا، بلکہ آئی سی سی کے تمام ایونتس کے لیے ہو گا۔
دوسری جانب آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو فارمولا ماننے کا مشورہ دے دیا، فارمولے کا مقصد پاکستان کی جانب سے قانونی کاروائی سے بچنا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی ووٹنگ کے بغیر ہی معاملہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ فارمولے کے تحت بھارت کی طرح پاکستان بھی انڈیا میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔
Load/Hide Comments