ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں انٹیلی جنس بلاک کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا مستحکم ادارہ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کو غلط معلومات ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی پراسکیوشن پر کام شروع کیا ہے، پراسکیوشن اپنا کام کر رہی ہے، ان کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے پراسکیوشن میں اور لوگوں کو بھی شامل کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی میں زیرحراست ملزمان کے لئے خصوصی سیل تیار کیے ہیں، زیرحراست ملزمان کی اصلاح بہت ضروری ہے، آج سی ٹی ڈی سے متعلق ایک بھرپور بریفنگ لی، کل ایک ارب روپے سی ٹی ڈی کو مزید دے رہا ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ فزانک کے لئے اب ہمیں کسی کی ضرورت نہیں پڑے گی، 20 بم پروف گاڑیوں کی خردیداری کر رہے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ 300 کٹس اور 16 سنائفرنرز کے لئے فنڈز دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈیز سے فورسز زیادہ نشانہ بن رہے ہیں، ڈرونز کے لئے بھی فنڈز رہے رہیں ہیں.
علی امین گنڈاپور نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر میں انٹیلی جنس بلاک کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا مستحکم ادارہ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کو غلط معلومات ملی ہیں۔ پولیس کوٹہ 5 فیصد سے بڑھا کر 12 سے زیادہ کر دیا، اس کےی علاوہ شہداء کے لواحقین کو پلاٹس بھی دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments