4بچوں کی ماں شوہر کے ہاتھوں

پبی میں 4بچوں کی ماں شوہر کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں 4بچوں کی ماں شوہر کے ہاتھوں قتل کر دی گئی۔ اس حوالے سےبتایا گیا ہے کہ شوہر نے بیوی کو بجلی کا کرنٹ دے کر قتل کیا ہے۔
واقعات کے مطابق تحصیل پبی کے علاقے بانڈہ شیح اسماعیل خیل میں 4بچوں کی ماں شوہر کے ہاتھوں قتل کر دی گئی، اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی کو بجلی کا کرنٹ لگا کر انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بجلی کا کرنٹ دے کر بیوی کو قتل کیا، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد حسین ہسپتال پبی منتقل کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  کرم میں مرکزی شاہراہ 111ویں روز بھی بند، آپریشن جاری