اے پی سی ہم بلائیں گے

اے پی سی ہم بلائیں گے، یہ گورنر کا کام نہیں، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر جو کر رہے ہیں یہ ان کا دائرہ اختیار نہیں، اے پی سی ہم بلائیں گے، یہ گورنر کا کام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں بار بار کنفیوز کررہی ہے، دہشتگردی کی مد میں ہمیں ایک فیصد فنڈز جبکہ ضم اضلاع کی مد میں 4 کروڑ روپے نہیں مل رہے ہیں، اسی وجہ سے کرم کا مسئلہ اب تک کنفیوژن کا شکار ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں بار بار کنفیوز کر رہی ہے، متحارب فریقین میں کچھ لوگ کہتے ہیں اس کو مارو اور اسے مارو، پہلے ان لوگوں کی نشاندہی کریں گے کہ یہ کون ہیں؟۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورنر جو کر رہا ہے، یہ اس کا کام نہیں، اے پی سی ہم بلائیں گے، یہ گورنر کا کام نہیں، انہوں نے کہا کہ صوبے کے لئے اگر مجھے کوئی بلاتا ہے تو ضرور جاونگا لیکن گورنر اپنے حیثیت میں بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کی مد میں کچھ لوگ استعمال ہورہے ہیں، اصلاح نہ کرنے والوں کو کڑی سزا ملے گی، تحریک انصاف نے جب بھی کال دی تو عوام نے بھرپور ساتھ دیا، لیکن اس دفعہ گولیاں برسائی گئیں۔

مزید پڑھیں:  القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم