خیبرپختونخوا میں موسم سرد

خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف سیر و تفریح کے مقامات مری اور گلیات میں رات کے اوقات میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کی جانب سے سندھ ،بلوچستان کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: رحمان بابا میں دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ،دونوں جاں بحق