ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کرامت اللہ کی نمازجنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم حسین، اے سی یاسر نذیر اور پولیس افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شہید کرامت اللہ کو رات پیزو تھانے پر حملے میں سنائیپر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments