ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں انڈس واٹر جیپ ریس کے تینوں کیٹگریز کے نتائج جاری کر دیئے گئے، اے کیٹیگری میں ڈاکٹر ندیم نعیم نے پہلی، ارشد نے دوسری اور بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی کیٹیگری میں منصور علی سرفہرست رہے، رضوان مشہدی نے دوسری اور ولی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سی کیٹیگری ونٹیج میں عمران حیدر نے میدان مار لیا۔
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔
ضلع صوابی میں انڈس واٹر جیپ ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 80 سے زائد 4 x 4 جیپیں شامل تھیں۔ اس حوالے سے ترجمان خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق جیپ ریس کا انعقاد کیا گیا، ریس فرنٹیر 4 x 4 کلب کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے، ہنڈ صوابی دریائے سندھ پر ریس کیلئے 2 اعشاریہ 5 کلومیٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریک دشوار گزار، پتھریلے اور دریائے سندھ کے پانی پر بنایا گیا یے، ریس 3 کیٹیگریز پر مشتمل ہے، جن میں زیرو ٹو 2500 سی سی، 2500 ٹو اوپن، تیسری ونٹیج کیٹیگری شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق انڈس واٹر ریس میں 80 سے زائد 4 x 4 جیپیں شامل تھیں۔ ریس میں پی ایم آر سی کلب لاہور، اسلام آباد جیپ کلب بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments