مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس میں روپوش

مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس میں روپوش ہے، عطا تارڑ کا دعویٰ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس میں روپوش ہے، انہوں نے پریس کانفرنس میں دعویٰ سے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید باقاعدہ تربیت یافتہ جتھوں کے ساتھ شریک ہوئے۔
سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرا اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مراد سعید کے ساتھ تربیت یافتہ جتھے تھے، جنہوں نے پولیس اور رینجرز کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس میں روپوش ہے، اور اچھا نہیں لگتا کہ مراد سعید کی گرفتاری کیلیے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپہ ماریں، پی ٹی آئی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیہ ٹی آئی اپنی ناکامیاں چھپانے کیلیے جھوٹی کہانیاں گھڑ رہی ہے، جبکہ اسلام آباد کے احتجاج میں مسلح شرپسند موجود تھے۔ خفیہ ایجنسی کی رپورٹس تھیں کہ فائنل کال میں قتل و غارت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا امن سوچی سمجھی سازش کے تحت سبوتاژ کیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ جب بھی کوئی اہم موقع آتا ہے، تو احتجاج کی کال دی جاتی ہے، حالانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت نہیں تھی، یہ غیر قانونی احتجاج تھا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی احتجاج پر خیبرپختونخوا حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے، اور ان کے احتجاج میں 37 افغان شہری بھی شامل تھے، مظاہرین نے فورسز پر بلااشتعال فائرنگ کی، کیا تین رینجرز اہلکار جو شہید ہوئے وہ پاکستانی نہیں تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے نہ ہی انہیں اجازت دی گئی تھی۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ہمیں جلسے کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں آئی۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کی 'اپنی چھت اپنا گھر پروگرام 'کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری