ملک کیخلاف مذموم پراپیگنڈا

ملک کیخلاف مذموم پراپیگنڈا کی تحقیقات کیلئے ٹاسک فورس قائِم

ویب ڈیسک: اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بعد ملک کیخلاف مذموم پراپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ریاست مخالف پراپیگنڈز میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔
حالیہ تخریبی کارروائیوں کے بعد ملک خداداد خصوصاً سیکیورٹی فورسز کیخلاف وسیع پیمانے پر مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، اور اس سلسلے میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے اس صورتحال کے پیش نظر ایک مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کا حکم دیا تاکہ اس مہم میں ملوث عناصر کی جانکاری کیلئے جامع تحقیقات کی جا سکیں۔ ملک کیخلاف مذموم پراپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی ہے، دیگر اداروں کے افسران بھی اس میں شامل ہیں۔
جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرے گی، اور 10 روز میں سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  برآمدات پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز ہے، وفاقی وزیر خزانہ