بلاول بھٹو ابھی سیاسی میچور نہیں

بلاول بھٹو ابھی سیاسی میچور نہیں ہوئے، سردارلطیف کھوسہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردارلطیف کھوسہ نے ایک نجی تقریب میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو ابھی سیاسی میچور نہیں ہوئے، حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں کارکنان کی تعداد دیکھ کر حکومت گھٹنے ٹیک چکی تھی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے حکومت نے جیٹ بھی فراہم کیا، اور بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو اڈیالہ بھیجا گیا، تاہم حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے۔
سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی کو اپنے ساتھ موجود پا کر کارکنان کو حوصلہ ملا اور ان میں جوش وجذبہ پیدا ہوا، لیکن علی امین گنڈا پور چاہتے تھے کہ بشریٰ بی بی احتجاج میں شامل نہ ہوں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا خیال تھا کہ نجانے حالات کیسے بن جائیں، ہمیں بشریٰ بی بی کی حفاظت کرنا پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پوراحتجاج لیڈ کررہے تھے، کارکنان کی تعداد دیکھ کر حکومت گھٹنے ٹیک چکی تھی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے حکومت نے جیٹ فراہم کیا، اور بیرسٹر ڈاکٹر سیف کواڈیالہ بھیجا گیا۔ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی احتجاج موخر کرنے سے مشروط تھی۔
انہوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی سیاسی میچور نہیں ہوئے۔ حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر کے 4اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پازیٹو