غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں

امریکہ کی غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری ڈیل کی تردید

ویب ڈیسک: امریکہ کی غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری ڈیل کی تردید، اس حوالے سے وائٹ ہاوس کی جانب سے کام جاری رہنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیل سلیوان نے غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئَے فوری ڈیل کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کام کر رہا ہے، تاہم تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا ہے۔
جیک سلیوان نے کہا کہ ہم بہت متحرک ہو کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ عمل جلد مکمل ہو اور ہم اس سلسلے میں خطے کے اہم سٹیک ہولڈرز سے بھی قریبی رابطوں میں ہیں، اس حوالے سے مسلسل کام ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید مشاورت کی ضرورت ہے، تاکہ کسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکے، ہمیں امید ہے کہ ہم جلد ہی سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے، لیکن تاحال ہم اس مرحلے پر نہیں پہنچ سکے ہیں کہ کسی بھی حتمی نتیجہ کے حوالے سے فریقین کو آگاہ کیا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی کا بیان اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کو نشانے بنانے کے بعد سامنے آیا جس میں اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران اور روس میں جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ طے