ویب ڈیسک: ضلع ہری پورشہر ناپرسان بن گیا، اشیائے خوردونوش کے من مانے نرخ مقرر کر دیئے۔
ضلع ہری پور صوبے کا سب سے مہنگا ضلع بن گیا ہے، ضلعی انتظامیہ ہری پورمیں سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام رہی ہے۔ ہر بازار، ہر مارکیٹ، ہر دکان کا الگ ریٹ رکھا گیا ہے، گوشت کی دکان پر الگ الگ ریٹ مقرر ہیں، 750 کی بجائے 1000 روپے کلو، دودھ 180 کے بجائے 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
ضلع ہری پورشہر ناپرسان بن گیا، اشیائے خوردونوش کے من مانے نرخ مقرر کر دیئے۔ بازار میں چھوٹا گوشت 1500 کے بجائے 2200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، تندور پر کم وزن روٹی کی فروخت بھی دھڑلے سے جاری ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر کی جانب سے قصائیوں، دودھ فروشوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، سب نے مان مانے نرخ مقرر کر دیئے ہیں، اور اس بابت ضلع بھر میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرانا ناممکن ہو گیا ہے۔
Load/Hide Comments