انٹرنیٹ سست روی برقرار

انٹرنیٹ سست روی برقرار، صارفین پریشانی کا شکار

ویب ڈیسک: ملک بھر کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سست روی برقرار ہے، جس کے باعث صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔ اس سے نہ صرف عام صارفین بلکہ حکومت کو بھی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ سست روی سے طلباء اور فری لانسرز شدید مشکلات کا شکار ہیں، طلبہ کو نوٹس لینے اور آن لائن کلاسز میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واٹس ایپ پر بھی صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ اور پیغام رسائی میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی کی وجوہات بنانے سے قاصر ہیں۔ اس کے برعکس جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ نے رفتار پکڑ لی ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ بھی بہتر ہو گئی ہے، تاہم پشاور سمیت دیگر شہروں میں تاحال سہولت میں مشکلات درپیش ہیں، ملک بھر کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سست روی برقرار ہے، جس کے باعث صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کی شب سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل یا سست روی کا شکار ہیں، سوشل میڈیا سروسز تو تاحال متاثر ہیں، اس سے ملک بھر کے صارفین متاثر ہو رہے ہیں، تاہم صرف جڑواں شہروں کیلئے سہولت کی فراہمی میں دیگر شہروں کو نظر انداز کرنا قطعی قرین انصاف نہیں۔

مزید پڑھیں:  انٹرنیٹ سست رفتاری:خیبر پختونخوا حکومت کا ایلون مسک سے رابطہ کرنےپرغور