پی ٹی آئی والے غزہ

پی ٹی آئی والے غزہ کی تصاویر لگا کر پراپیگنڈا کر رہے ہیں، طارق فضل چوہدری

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور پی ٹی آئی پر پابندی زیرغور نہیں، تاہم احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی والے غزہ کی تصاویر لگا کر پراپیگنڈا کر رہے ہیں، جو کہ درست نہیں۔ اسلام آباد میں جانی و مالی تحفظ کے لیے رینجرز تعینات تھے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ یہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی مارچ تھا، یہ کسی سیاسی جماعت کا پرامن مارچ نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں گالیوں کی بنیاد پر لوگوں کو پوزیشن ملتی رہی، شریف لوگوں کو آگے نہیں لایا جاتا۔ پی ٹی آئی والے غزہ کی تصاویر لگا کر پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج زیر غور نہیں۔ رہنما نون لیگ نے کہا کہ اگر علی امین وزیر اعلیٰ نہ ہوتے تو ہم دیکھتے کیسے اٹک کا پل کراس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیربالا کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ، قیمتی درخت جل کر خاکستر