ویب ڈیسک: آڈیوز لیکس کمیشن کیس میں وفاق کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مختصر تاریخ کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آڈیوز لیکس کمیشن کیس میں وفاق کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مختصر تاریخ کا مطالبہ کر دیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ عدالت مختصر تاریخ دیدیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے حکومت آڈیوز کی انکوائری چاہتی ہے یا نہیں، یہ معاملہ کابینہ میں پیش کیا جانا تھا، تاہم اسلام آباد میں امن عامہ کی صورتحال کی وجہ سے کابینہ میں پیش نہ ہوسکا، وقت دے دیں آڈیو لیکس کا معاملہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔
وکیل بانی پی ٹی آئی بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ آڈیوز کی قانونی حیثیت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل آفس کو حکومت سے ہدایات لینے دیں، حکومتی ہدایات آنے پر معاملہ دیکھیں گے، یاد رہے کہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
Load/Hide Comments