لبنانی نژاد سمدھی مشیر برائے عرب

ٹرمپ کے لبنانی نژاد سمدھی مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد

ویب ڈیسک: امریکہ کے نومبتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لبنانی نژاد سمدھی مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت مسعد بولس کو مشیر برائے عرب اور مشرق وسطیٰ امور نامزد کر دیا۔ مسعد بولس ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ کے سسر ہیں اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران متعدد عرب امریکی اور مسلم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔
مسعد بولس نے امریکی انتخابات کے دوران حالیہ مہینوں میں لبنانی اور عرب امریکیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کیا، حالانکہ اس دوران امریکا نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مسعد بولس کے لبنان اور امریکا دونوں ممالک میں گہرے سیاسی تعلقات ہیں، ان کے والد اور دادا لبنانی سیاست کی نمایاں شخصیات تھے، اور ان کے سُسر لبنان میں حزب اللہ کی اتحادی ایک مسیحی جماعت التيار الوطني الحر کی فنڈنگ کرنے والے اہم افراد میں شامل تھے۔ لبنان میں سیاسی حلقوں کے ساتھ بھی مسعد بولس کے وسیع روابط ہیں۔
حزب اللہ کے ساتھ مسعد بولس کے تعلقات بھی قابل ذکر ہیں۔ لبنان میں صدارت کا عہدہ مسیحی امیدواروں کے لیے وقف ہوتا ہے اور حزب اللہ کے صدارتی امیدوار اس کے مسیحی اتحادی سلیمان فرنجيہ ہیں جو مسعد بولس کے دوست ہیں، ساتھ ہی مسعد بولس کے رابطے حزب اللہ مخالف مسیحی جماعت ’القوات البنانیہ‘ کے ساتھ بھی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ کے نومبتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لبنانی نژاد سمدھی مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی: اسد قیصر کی سربراہی میں 12رکنی انسانی حقوق کمیٹی تشکیل