شہریار آفریدی کی 21روزہ راہداری ضمانت

تحریک انصاف رہنما شہریار آفریدی کی 21روزہ راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی 21روزہ راہداری ضمانت پشاور ہائی کورٹ نے منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصآف کے رہنما شہریار آفریدی کی 21روزہ راہداری ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اس حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
سابق ممبر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت درخواست گزار کی راہداری ضمانت منظور کرے۔
اس پر پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 21 روز کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے، نوازشریف