ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے گورنر خیبرپختونخوا کو طلب کر لیا، تاکہ حالات کے حوالے سے جانکاری حاصل کی جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں امن وامان کے معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری متحرک ہوگئے، اور ضلع کرم کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بلاول نے گورنر خیبرپختونخوا کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اسلام پہنچ گئے، جہاں انہوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں حالیہ دنوں کے دوران دو گروپوں میں تصادم کے باعث مجموعی طور پر ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
Load/Hide Comments