ویب ڈیسک: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان و دیگر ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی ۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسدادد ہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل لایا گیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کر دیا گیا، وکلا صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی۔
عمران خان کے وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعہ23-A کے حوالے سے درخواست دی گئی ہے۔
عدالتی دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments