ڈی چوک کا معاملہ پارلیمان میں

عمران خان کی ڈی چوک کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ڈی چوک کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کی ہدایت کردی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے ڈی چوک کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین تفرقہ ڈال رہے ہیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ بانی کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ جائیں، پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھائیں اور احتجاج کریں، آگے کے لائحہ عمل کااعلان بانی پی ٹی آئی بعد میں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے خان کو رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے شہدا کا بتایا، جس پر انہوں نے سب کی شہادت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے، دھرنا اور مظاہرہ اسلام آباد میں یا جہاں بھی ہو اس پر گولی نہیں چلانی چاہیے تھی، انھوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی، زخمیوں کی تیمار داری کا حکم دیا۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیا ہے اتحاد برقرار رکھو، مخالفین تفرقہ ڈال رہے ہیں، پارٹی کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ گولی کیوں چلائی گئی، جہاں بھی تھے گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، گولی جس طرف سے بھی چلی جس نے بھی چلائی جیسے بھی چلی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  آتشبازی سامان میں دھماکہ، خواتین سمیت 6 افرادجاں بحق