ویب ڈیسک: آئی ایم ایف پروگرام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیدیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم آئی ایم ایف پروگرام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیں کم کرنے کی راہ میں آڑے آ رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے جاری پروگرام کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا۔ اس لئے اس کے مدمقابل اقدام کیا گیا۔
گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 14 پیسے تک فی لیٹر کے حساب سے اضافہ ہوا، اس عرصہ میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیتموں میں 3 اور پیٹرول کی قیمت میں 2 بار اضافہ کیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ایک طرف پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جا رہی ہے، جبکہ دوسری طرف عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ الگ سے بڑِھایا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے لے کر اب تک ڈیڑھ ماہ کے اس عرصہ کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل 12 روپے 14 پیسے اور پیٹرول 5 روپے7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، جس سے عوام پر اضافی بوجھ آن پڑا ہے۔
Load/Hide Comments