تحریک انصاف کارکن قتل

لکی مروت، تحریک انصاف کارکن قتل، تتر خیل بائِی پاس سے لاش برآمد

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کارکن قتل کر دیا گیا، جس کی نعش تتر خیل بائِی پاس سے برآمد ہو گئی۔
تتر خیل بائی پاس سے برآمد ہونے والی نعش سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
نعش کی شناخت عمر حیات کے نام سے ہو گئی، جس کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، اس کی جیب سے پاکستان تحریک انصاف کے کارڈ سمیت کئی دیگر کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کارکن قتل کر دیا گیا، جس کی نعش تتر خیل بائِی پاس سے برآمد ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکہ ،70افراد ہلاک ہوگئے