ویب ڈیسک: پشاور کے بڑے تدریسی ہسپتال ایل آر ایچ میں جدید سینٹرل سٹیریلائزیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایل آر ایچ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر نوشیروان خان برکی نے افتتاح کیا۔
ترجمان ایل آر آیچ محمد عاصم کے مطابق انفیکش کنٹرول میں اب ایل آر ایچ پہلے نمبر پر ہوگا، ایل آر ایچ کے تمام آپریشن تھیٹرز میں استعمال ہونے والے آلات کو اب جدید طریقے سے انفیکشن سے پاک بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جدید سسٹم کی بدولت آپریشن اور دوسرے پروسیجرز کے دوران ہونے والے انفیکشن میں نمایاں کمی آئے گی۔ ایل آر ایچ میں جدید سینٹرل سٹیریلائزیشن سسٹم پر سالوں سے کام ہو رہا تھا، جو ایل آر ایچ انتظامیہ کی بڑی کامیابی ہے۔
Load/Hide Comments