لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز

لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ججز کے لیے نامزد 7 امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ ان میں ایڈووکیٹ محمد صدیق اعوان، ایڈووکیٹ علی مسعود حیات، ایڈووکیٹ حسن نواز مخدوم، ایڈووکیٹ عامر عجم، ایڈووکیٹ ضیا الرحمٰن، ایڈووکیٹ محمد جواد ظفر، ایڈووکیٹ ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔
اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری پر بھی غور کیا جائے گا، ان ججز کی تقرری کیلئے نامزد 4 امیدواروں میں ایڈووکیٹ محمد آصف، ایڈووکیٹ ظہور احمد، ایڈووکیٹ محمد افضل، ایڈووکیٹ محمد ایوب خان شامل ہیں۔
لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس 14 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد کیا جائَے گا۔ یاد رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سویلینز کے ملٹری ٹرائلز سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے آئینی بینچ تشکیل دینے کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس بھی 6 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور زلمی اور کویت کرکٹ میں ایکسچینج پروگرام کاآغاز، ایم او یو سائن