سٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان

سٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان، ایک لاکھ4ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدپار

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس ایک لاکھ 4ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پار کر گیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان پنپ رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رہا، 900 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس ایک لاکھ 4ہزار 225 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش اور برفباری سے سردی بڑھ گئی، نشیبی علاقے زیر آب