اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں

اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے، حماس

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے صیہونیوں کی جنگ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے،
ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق جاری بیان پر جواب دیتے ہوئے حماس نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے۔
غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق اپنے بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ بہت سے لاپتا بھی ہو چکے ہیں۔
حماس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کیلئے جو کچھ کرنا ہے کر لے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ دوسری جانب غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری ڈیل کے حوالے سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے تردید کر دی۔

مزید پڑھیں:  کرم میں شر پسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ